Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمگلنگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا سہارا، سابق کپتان کا بڑا انکشاف

شائع 30 مئ 2020 01:28pm

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن حنیف خان نے انکشاف کیا ہے کہ 1983 میں اسمگلنگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا سہارا لیا گیا۔

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ٹیم ہانگ کانگ سے واپس آرہی تھی، تحقیقات میں ٹیم کے کچھ آفیشلزملوث پائے گئے لیکن ملک کا نام بدنام ہونے سے بچانے کیلئے کیس کو دبا دیا گیا۔